Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

مزید 114 افغان پناہ گزین خاندان واپسی کیلئے طورخم سرحد پہنچ گئے

چار روز میں 2040 افراد وطن واپس لوٹ گئے، افغان کمشنریٹ
شائع 08 اکتوبر 2023 10:57pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

حکومت کی جانب سے ڈیڈ لائن دیے جانے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

افغان کمشنریٹ کے مطابق افغان خاندانوں کا انخلا چوتھے روز بھی جاری، 114 خاندان واپسی کے لئے طورخم سرحد پہنچ گئے ہیں۔

افغان کمشنریٹ نے بتایا کہ یہ 114 افغان خاندان 995 افراد پر مشتمل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد جانے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں

’مہلت ختم ہونے پرافغان باشندوں کو بےدخل کرنے کیلئے طاقت کااستعمال کریں گے‘

خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے اعداد و شمار جاری

غیرقانونی غیرملکیوں کا انخلاء: حکومت کا مختلف جیلوں ایف آئی اے کاونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کردیں

افغان کمشنریٹ کے مطابق 4 روز میں 2040 افراد وطن واپس لوٹ گئے، ستمبر میں 2812 افراد پر مشتمل 451 خاندان افغانستان جاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر تک افغان خاندانوں کی واپسی میں مزید تیزی آئے گی۔

Afghan refugees

Afghan Refugees Returning

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div