Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

اداکارہ نے اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹا کر صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2023 02:12pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سر اٹھانے لگیں، یہ جوڑا مبینہ طور پر جلد اپنی راہیں جدا کرنے والا ہے۔

سوشل میڈیا پرچند ہفتوں سے اداکارہ حنا الطاف اور اداکارآغاعلی میں علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ دھچکا اُس وقت لگا جب اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے اپنا نام ’حنا آغا‘ سے تبدیل کرکے ’حنا الطاف‘ کیا۔

مزید پڑھیں:

فیشن شو میں ماڈل زندہ مچھلیاں پہن کر ریمپ پر آگئی

پاکستانی فلم انڈسٹری سے اداکاری کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گا، براق اوزچیویت

سعدیہ امام پر جنات کا حملہ، ساتھ ڈرامہ دیکھنے کا انکشاف

حنا الطاف کے اپنا نام تبدیل کرنے کے بعد ہی سے ان کے درمیان علیحدگی کی یہ افواہیں ایک بار پھر سرگرم ہورہی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سال بھی ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس کی آغا علی اور حنا الطاف دونوں نے سختی سے تردید کی تھی۔

یہ قیاس آرائیاں آغا علی کے ایک پوسٹ سے زور پکڑنے لگ گئی تھیں، جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الجھن کی حالت میں مجھے تعجب ہوتا ہے کہ چیزیں ٹھیک کیوں نہیں ہیں‘۔

اس پوسٹ کے کچھ ہی دنوں بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا تھا، جس نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔

2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس جوڑے نے انتہائی سادگی سے شادی کی تھی، جس کو ان کے مداحوں نے خوب سراہا تھا۔

Hina Altaf

lifestyle

Couple

Agha ali

rumors

Separation

Name Changed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div