Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چھوڑ دیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں، محمد علی درانی

اسٹیبلشمنٹ کے تحفظات کو دور کرنا چاہیے، سینئر سیاستدان
شائع 10 اکتوبر 2023 10:52pm
اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چھوڑ دیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں، محمد علی درانی۔ فوٹو ــ سوشل میڈیا
اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چھوڑ دیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں، محمد علی درانی۔ فوٹو ــ سوشل میڈیا

سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چھوڑ دیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں، سیاستدانوں کو ملک میں صاف و شفاف الیکشن کیلئے ماحول بنانا چاہیے۔

محمد علی درانی نے ایک بیان میں کہا کہ ایک ماہ پہلے جو تناؤ کا ماحول تھا اس میں کمی آگئی ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا اس پر ااسٹیبلشمنٹ کا واضح مؤقف ہے، میرا خیال ہے اسٹیبلشمنٹ کے تحفظات کو دور کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ میرے سارے رابطے سیاسی ہیں، سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرتا ہوں، سب سے رابطے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی سے اب تک 3 ملاقاتیں کرچکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سارے انتقام دیکھ لیے، ہر انتقام اپنے گھر میں ہی واپس آتا ہے۔ جن لوگوں سے بھی ملاقات کرتا ہوں اسے پبلک نہیں کرتا، چیئرمین پی ٹی آئی اور آصف زرداری سے اب تک ملاقات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :

’عمران، آرمی چیف، نواز شریف سمیت 6 لوگوں کو ساتھ بیٹھ کر مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا‘

ایپکس کمیٹی اجلاس: آرمی چیف کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن میں تعاون کی یقین دہانی

نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے چارٹرڈ طیارہ بُک کرا لیا گیا

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ کل نگراں وزیر اطلاعات کا بیان آیا کہ تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں گی، جماعتیں چھوڑنا اور مقدمات یہ پاکستان کی سیاست کا ایک حصہ ہے۔ نوازشریف جلسہ کرلیں گے تو پھر باقی لوگ بھی کرلیں گے۔

Pakistan Politics

general elections 2023

Muhammad Ali Durrani