Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

کراچی: مسلح تصادم میں ایک شخص جاں بحق، لواحقین کا سپرہائی وے پر دھرنا

احتجاج کے باعث کراچی سے حیدرآباد جانے اور آنے والا روڈ بند
شائع 15 اکتوبر 2023 02:55pm

سہراب گوٹھ میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کے اہلخانہ نے سپر ہائی وے پرلاش رکھ کردھرنا دے دیا، احتجاج کے باعث کراچی سے حیدرآباد جانے اور آنے والا روڈ بند ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 جائے وقوعہ جہاں گزشتہ روز فائرنگ ہوئی۔ فوٹو:ایکس
جائے وقوعہ جہاں گزشتہ روز فائرنگ ہوئی۔ فوٹو:ایکس

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں مسجد کی دکانوں میں سیاسی جماعت کا دفترکھولنے پر لڑائی شروع ہوئی، جو مسلح تصادم میں بدل گئی، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور واقعے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم آج دوران علاج ایک شخص دم توڑ گیا، جس کی شناخت عنایت کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول عنایت کے بھائی کی مدعیت میں فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا، جس میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 مظاہرین نے سڑک بلاک کی ہوئی ہے۔ فوٹو:ایکس
مظاہرین نے سڑک بلاک کی ہوئی ہے۔ فوٹو:ایکس

دوسری جانب مقتول عنایت کے اہلخانہ نے سپر ہائی وے پرلاش رکھ کر دھرنا دے دیا ہے، اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔

احتجاج کے باعث کراچی سے حیدرآباد جانے اور آنے والی شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے، اور گاڑیوں کا طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ جب کہ پولیس کی نفری بھی احتجاج کے مقام پر موجود ہے، اور ٹریفک کو اطراف کیطرف روانہ کیا جا رہا ہے۔

 احتجاج کے باعث گاڑیوں کی طویل لائینیں لگ گئیں۔ فوٹو:ایکس
احتجاج کے باعث گاڑیوں کی طویل لائینیں لگ گئیں۔ فوٹو:ایکس

ایس پی سہراب گوٹھ عزیز میمن مزکرات کیلئے پہنچ گئے ہیں اور مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں، اور مظاہرین کو پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائےگا۔

MQM Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div