Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

کوئٹہ : پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 17 ملزمان گرفتار

پکڑے گئے افراد سے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد
شائع 19 اکتوبر 2023 10:39pm
کوئٹہ : پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 17 ملزمان گرفتار۔ فوٹو ــ فائل
کوئٹہ : پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 17 ملزمان گرفتار۔ فوٹو ــ فائل

کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 17ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پکڑے گئے افراد سے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق پشتون آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں مطلوب ملزم باز محمد کو گرفتار کیا۔

سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے ملزمان خدا بخش، رحمت اللہ اور محبت خان کو گرفتار کرکے شراب اور پستول برآمد کی۔

کیچی بیگ پولیس نے مفرور ملزم خان محمد کو پکڑا جبکہ بجلی روڈ پولیس نے گرفتار ملزم سعید احمد کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی۔

نوحصار پولیس نے نصیب اللہ ، ایواد، ایاز خان کو گرفتار کیا جبکہ بروری پولیس نے پکڑے ملزم عبدالاحد کے قبضے سے 440گرام چرس برآمد کی۔

اس کے علاوہ مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے ملزمان میں غلام حیدر، احمد خان مفرور ملزم انور ، شاہ نواز، حق نواز، صلاح الدین اور جمعہ خان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div