Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

اس نے مجھے بہت زیادہ محتاط کر دیا ہے: پریانکا چوپڑا

میں ایک طرح سے خود کو سبوتاژ کر رہی ہوں، پریانکا
شائع 21 اکتوبر 2023 04:23pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی اداکارائیں زندگی کے معمولات اکثر میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کی بدولت وہ انکی معمول کی روٹین سے باخبر رہتے ہیں۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں، ان کے مطابق ان کے لئے بیٹی کی نگہداشت ایک بہترین تجربہ ہے۔

پریانکا چوپڑا مالتی میری کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کی جھلکیاں شیئر کرنا پسند کرتی ہیں۔

ابھی چند ہفتے پہلے ہی انہوں نے اپنی اور مالتی کی زرعی زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بہت سی خوبصورت ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کوانٹیکو اداکارہ نے ماں بننے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ اس نے انہیں کس طرح متاثر کیا ہے.

پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے عمل نے انہیں کمزور بنا دیا ہے.

ٹو ڈے ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ ماں بننے نے انہیں بہت زیادہ ’نازک‘ بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بہت سی نئی ماؤں کی طرح انہیں بھی بہت سے شکوک و شبہات ہیں۔‘

41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ ماں بننے سے میری خود اعتمادی یا اعتماد پر اثر پڑا ہے یا نہیں لیکن اس نے مجھے بہت زیادہ محتاط کر دیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ ’ہر روز سوال کرتی ہیں کہ وہ کیا غلطی کرنے جا رہی ہیں یا وہ اسے کس طرح خراب کرنے جا رہی ہیں۔‘

پریانکا کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ’میں ایک طرح سے خود کو سبوتاژ کر رہی ہوں اور مجھے اپنے آپ کو یاد دلانا ہوگا کہ میں ایک پراعتماد شخصیت کی مالک ہوں اور میں یہ کر سکتی ہوں‘۔

انہوں نے مالتی میری میں اعتماد پیدا کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔

پریانکا نے کہا کہ ان کے والدین نے انہیں بچپن سے ہی حق خود ارادیت کا احساس سکھایا تھا اور انہیں ہمیشہ پرعزم رہنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کی ترغیب دی جاتی تھی۔

”لو اگین“ اداکارہ نے بتایا کہ ایسا کرنے سے ان کے والدین نے انہیں حقیقی دنیا میں باہر نکلنے پر خود کا احساس دلانے کے قابل بنایا اور وہ مالتی کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں گزشتہ سال جنوری میں بیٹی مالتی میری چوپڑا سیروگیسی سے پچھلے سال جنوری میں پیدا ہوئی تھیں اور دونوں اپنی ننھی پری سے بہت پیار کرتے ہیں۔ چند دن پہلے ہی مالتی اور پریانکا کی نک جونس کے کنسرٹ سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

Instagram

Indian Actress

Priyanka Chopra

lifestyle

شخصیات

Motherhood

child care

children health