Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جبری گمشدگیاں و دیگر معاملات پر پی ٹی آئی کی صدر مملکت سے نوٹس لینے کی استدعا

مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے عارف علوی کو خط لکھ دیا
شائع 23 اکتوبر 2023 09:15pm

جبری گمشدگیوں، سیاسی وابستگیوں میں تبدیلیوں، میڈیا اور سوشل میڈیا ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن اور خواتین کی قید سمیت دیگر اہم معاملات کے خلاف کارروائی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کردی۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے صدرِ مملکت کو خط لکھ دیا۔

عمر ایوب خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی وابستگیوں کو طاقت کے زور پر تبدیل کرنے کے لیے ملک میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے کے بعد پاکستان میں آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف ، بروقت اور تمام فریقین کی شمولیت سے منعقد ہونے والے انتخابات کے لیے لیول پلینگ فیلڈ کی مکمل عدم موجودگی کے امکانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ خواتین سیاسی کارکنان کو عدالتوں میں چالان پیش کیے بغیر لمبے عرصے کے لیے جیلوں میں قید کرنے اور ان سے خلافِ قانون سلوک کا سلسلہ بھی زور پکڑ رہا ہے، بطور صدرِ مملکت آپ جبری گمشدگیوں کے دہائیوں پر محیط سلسلے اور اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص پر عائد ہونے والے منفی اثرات کی شدت سے بھی واقف ہیں۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ اس ساری صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور جمہوریت کے تسلسل، آئین کی بالادستی اور بنیادی انسانی حقوق کے احترام کی بحالی میں اپنا ناگزیر کردار ادا کریں۔

pti

Omar ayub

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

pti secratory general

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div