Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی پر اداروں کیخلاف مہم کے نئے سنگین الزامات، 87 کروڑ سے سوشل میڈیا ٹیمیں بھرتی کی گئیں

ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا، فردوس عاشق
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 03:00pm

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیزکو بدنام کرنے کیلئے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کااستعمال کیا گیا، ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اپنی سابقہ جماعت کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کونشانے پررکھنے والی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بدنام کرنے کیلئے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا جس سے ہمارا وقار دنیا بھر میں مجروح ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی بت پرستی،اس کےبیانیے کو پروموٹ کرنے کیلئے فنڈزرکھے گئے۔

مزید کہا کہ قوم کاپیسہ بےدریغ طریقےسےاستعمال کیاگیا ظاہرکیا گیا کہ یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئے رکھا گیا بجٹ ہے، قوم اپنے ہی اداروں کے خلاف چڑھ دوڑی اورجب تحقیقات ہوئیں تو پتا چلایہ پبلک فنڈ تھا۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق ظاہرکیا گیا کہ یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئےرکھا گیا بجٹ ہے، 30 سے40 افراد کو بھرتی کیا گیا،800اکاؤنٹ کھولےگئے جن سے ریاست اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی پلاننگ کی گئی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے نوجوانوں کابرین واش کیاگیاان کے ذہنوں میں بارود بھرا گیا۔ سوشل میڈیاایکٹوسٹ کی گرفتاریاں ہوئیں توانکشافات ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیانیہ دینے والوں کے تانے بانے زمان پارک،بنی گالہ تک جاتےتھے ، ٹرینڈسیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کاپسندیدہ مشغلہ تھا۔

فردوس عاشق کی پریس کانفرنس کے ساتھ ہی سرکاری میڈیا نے دستاویزات کی نقل شائع کی جن میں پی ٹی آئی کیخلاف سنگین الزامات عائد کیے گئے۔

سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی ایجنڈا پھیلانے کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کیا، سوشل میڈیا پر ٹیموں کی بھرتی کے لیے 870 ملین روپے خرچ کیے گئے۔

مزید پڑھیں

’صدر مملکت اب غدار سلطنت بن چکے ہیں‘

فردوس عاشق اعوان نے عمران خان پر اسٹیٹ سیکریٹ کے غلط استعمال کا الزام لگادیا

فردوس عاشق ”استحکام پاکستان پارٹی“ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر

سرکاری میڈیا پر دکھائی جانے والی دستاویزات کے مطابق ان اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر کیلئے استعمال کیا گیا، نو مئی کو عوام اور اداروں میں نفرت پھیلا کر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

دستاویزات میں بتایا کہ 2021 سے پہلے 800 اکاؤنٹس کا ساڑھے 72 فیصد کا پی ٹی آئی کی طرف جھکاؤ نہیں تھا، تاہم جون 2022 کے بعد 86 فیصد اکاؤنٹس نے پی ٹی آئی کا بیانیہ پوسٹ کیا۔

ٰImran Khan

9 May

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

MAY 9 RIOTS

firdos ashiq awan

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)