Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ڈیٹنگ ایپ میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا

پلیٹ فارم میں تبدیلی کسی حیرت انگیز بات سے کم نہیں
شائع 01 نومبر 2023 01:00pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شمار کیے جانے والے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو ڈیٹنگ ایپ میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹرمیں ٹویٹس اور ویڈیوز شیئر کرنے کے ساتھ ہی ویڈیو کالنگ، وائس کالنگ اور نوکری کی تلاش جیسے مزید خصوصیات کو شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق مسک نے ایک خفیہ میٹنگ کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ ایکس ڈیٹنگ بننے کے قریب ہے، انہوں نے کہا کچھ چیزیں مرحلے میں ہیں، وہ صورتحال کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا کہ ایلون مسک اور لنڈا یاکارینو نے گزشتہ ہفتے ایکس کے ملازمین کے ساتھ اپنی پہلی آل ہینڈ میٹنگ کی تھی، جس دوران مسک نے بتایا کہ وہ کس طرح ایکس کو مختلف ایپس جیسے، یوٹیوب، لنکڈان، فیس ٹائم اور یہاں تک کہ ڈیٹنگ ایپس کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ایلون مسک کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی نے تجربات کیلئے انسانی بھرتی شروع کردی

ایلون مسک نے یوکرائنی صدر کے امداد مانگنے پر طنزیہ میم شئیر کردی

ٹوئٹر کے تمام صارفین سے فیس وصولی کا منصوبہ

ایکس میں ملازمت کرنے اور اس پر لوگ کیا پوسٹ کرتے ہیں اس بارے میں بات کرتے ہوئے مسک نے کہا کہ میں اس بارے میں ذور دوںگا کہ حالیہ دنوں میں لوگوں نے سوشل پلیٹ فارم پر کیا پوسٹ کیا ہے، اسی بنیاد پر انہیں ملازمت پر رکھا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بھی سچ ہے کہ لوگ اپنے لیے ہمسفر بھی تلاش کرلیتے ہیں، میرے کچھ دوستوں کو بھی مل چکے ہیں۔ ایکس کی سی ای او لنڈا یاکارینو نے مسک کو روکتے ہوئے پوچھا کہ ایکس کیا ڈیٹنگ ایپ کے قریب ہے، جس پر مسک نے جواب دیا کہ یہ واقعی تھا اور کچھ چیزیں پہلے ہی مرحلے میں تھیں۔

مسک نے کہا کہ پہلے ہی کچھ چیزیں کچھ حد تک ہو رہی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم ایکس کو ڈیٹنگ ایپ میں بدلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، اس کا ایک حصہ یہ ہے کہ آپ دلچسپ لوگوں کو کیسے تلاش کرتے ہیں؟ جو کہ مشکل ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر2022 میں 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدا تھا لیکن مسک کی جانب سے پلیٹ فارم میں تبدیلی کرنا کسی حیرت انگیز بات سے کم نہیں ہے۔

ٹویٹر

Elon Musk

DATING APP

X Twitter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div