Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ایلون مسک نے زکربرگ کو ایک ارب ڈالر دینے کی پیشکش کردی

لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی عائد کردی۔
شائع 02 نومبر 2023 05:54pm

ایلون مسک کی پُرمزاح اور غیر روایتی تجاویز نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی کی دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔ اس بار ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک نے میٹا کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ کو ایک بڑی پیشکش کی ہے۔

ایلون مسک نے زکربرگ کو اس شرط پر ایک ارب ڈالر کی آفر دی ہے کہ وہ فیس بک کانام تبدیل کردیں۔

انہوں نے فیس بک کے نئے نام کے طور پر غیراخلاقی لفظ تجویز کیا۔

نام کی تبدیلی کے لیے ایک بلین ڈالر کی پیشکش کرنے پر مسک کی رضامندی کوئی نئی بات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کے والد کا سوتیلی بیٹی سے ”اپنے“ دوسرے بچے کی پیدائش کا انکشاف

اس سے قبل انہوں نے ویکیپیڈیا کو تجویز دی تھی کہ وہ اپنا نام تبدیل کرکے ’ڈکی پیڈیا‘ رکھ لے۔

تاہم، اس بار مسک نے واضح کیا کہ نیا نام کم از کم ایک سال تک قائم رہنا چاہیے۔

فیس بک

Elon Musk

Mark Zuckerberg

meta

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div