Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سوات کے علاقے کبل خٹک آباد میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

حادثے میں 21 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 افراد کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف منتقل کردیا گیا
شائع 05 نومبر 2023 11:14am

کبل خٹک آباد میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے، حادثے کے شدید زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سوات کے علاقے کبل خٹک آباد میں گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو کبل اسپتال منتقل کردیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر گاڑی کبل سے مینگورہ جارہی تھی کہ کبل خٹک آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

traffic accident

Accident

Sawat

Road Accident

Swat

bus accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div