Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

بہنوئی کو زہر آلود خنجر سے قتل کا منصوبہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار

دونوں ملزمان کے پی کے سے کراچی آئے تھے اور پکڑے گئے
شائع 08 نومبر 2023 12:59pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

خیبر پختون خوا سے خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق خنجر پر زہر لگا کر قتل کا منصوبہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان خیبر پختونخوا سے کراچی آئے تھے اور ملیر سکھن پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے پی کے سے خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آئے تھے، ملزمان کی شناخت عدنان حسین اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کرنے کے لیے علاقے میں موجود تھے، گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کی تلاشی لی تو تیز دھار دو خنجر برآمد ہوئے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، اور تفتیشن پر انکشاف ہوا کہ دونوں اپنے بہنوئی کو قتل کرنے لئے کراچی آئے تھے۔

Sindh Police

Karachi Police

killers