Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

فرح گوگی غیرمعروف ملک وانوآتو کے خُفیہ پاسپورٹ پر سفرکرتی رہیں

لوٹی ہوئی دولت چھپانے اورمنی لانڈرنگ کیلئے خفیہ پاسپورٹ بنوایا گیا، ہوشربا انکشافات
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 11:19am
فوٹو: اسکرین شارٹ
فوٹو: اسکرین شارٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظرعام پرآگیا ہے، تحقیقات کے مطابق فرح گوگی کومبینہ طور پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی لوٹی ہوئی دولت چھپانے اورمنی لانڈرنگ کیلئے غیر معروف ملک وانو آتو کا خفیہ پاسپورٹ بنا کردیا گیا۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر پر آگیا ہے، اور رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک وآنو آتو کاخفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان اور بشری بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا۔

اس پراپرٹی ٹائکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے گئے پاسپورٹ پر فرح گوگی نے بیرون ملک دورے کیے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وآنو آتو کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا، اور 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے 6 دن قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا۔

عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وانو آتو کے خفیہ پاسپورٹ سے ممکن بنایا۔ دبئی کے بعد باقی تمام سفر وانو آتو کے پاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں۔

یاد رہے دو دن پہلے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان اور بشری بی بی کی یہ فرنٹ پرسن ساڑھے 14 ارب روپے کے ناجائز اثاثوں کی مالک ہے۔

صرف تین سال کے قلیل عرصے کی عمران خان کی حکومت کے دوران ان کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی ظاہری اور غیر ظاہری دولت میں 4520 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔۔

pti

imran khan

bushra bibi

farha gogi

farhat shehzadi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div