Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اسلام آباد: شہریوں کی غیر قانونی حراست پر 11 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ، 5 گرفتار

ایف آئی اے قانون کے مطابق ٹرائل کورٹ میں کیس آگے چلائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 13 نومبر 2023 07:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریوں کی غیر قانونی حراست کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کے 11 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے 5 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عدالت نے تفتیش مکمل ہونے پر درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق ٹرائل کورٹ میں کیس آگے چلائے۔

بی بی سی اردو کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقامی رہائشی خاتون معراج بی بی کی بچوں کو سی آئی اے کی غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی۔

عدالت عالیہ میں ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ عدالت کے حکم پر 11 ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور 5 اہلکار وں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ باقی ضمانت پر ہیں، معاملے کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا کیس کا چالان جمع ہوگیا ہے۔ جس پر ایف آئی اے کے افسر نے جواب دیا کہ کسی بھی مقدمے کا چالان جمع نہیں ہوا تاہم اگلے ہفتے جمع کروا دیا جائے گا۔

ایف آئی اے افسر نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ ہفتے مقدمے کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

عدالت عالیہ کی جانب سے سرکاری وکیل سے پوچھا گیا کہ اس کیس میں آئی جی نے کیا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

فیض آباد دھرنا کیس: حکومت ذمہ داران کے تعین کیلئے کمیشن تشکیل دے، تحریری حکم نامہ

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی کی طرف سے نامزد اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاری ہے اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

FIA

Islamabad High Court

islamabad police

Islamabad Law and Order Situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div