Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں گھر کے باہر سے گاڑی چوری ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں ملزم کو گاڑی سے اُتر کر دوسری گاڑی کو کھولتے دیکھا جا سکتا ہے
شائع 15 نومبر 2023 11:51am
فوٹو:اسکرین شارٹ
فوٹو:اسکرین شارٹ

گلشن اقبال میں ڈاکو گھر کے باہر سے گاڑی لے کر باآسانی فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے بڑی مہارت سے گھر کے باہر سے گاڑی چوری کی اور فرار ہوئے، جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 4A میں رات کے وقت مسلحہ ملزمان واردات کرنے گاڑی میں آئے، اور ساتھ کھڑی گاڑی کو با آسانی کھولا اور کافی دیر تک اپنی گاڑی میں موجود رہے۔

کافی دیر کے بعد ملزمان کا ایک ساتھی اپنی گا ڑی سے اُتر کر دوسری گاڑی میں بیٹھا اور گاڑی کو لے کر فرار ہو گیا، ویڈیو میں ملزم کو گاڑی سے اُتر کر دوسری گاڑی کو کھولتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ مبینہ ٹاون تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے اب تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی۔

Karachi Police