Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

موٹرسائیکل رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکومتی اعلان

موٹر سائیکل رکشے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں، چیف سیکرٹری
شائع 17 نومبر 2023 02:52pm
تصویر — اے ایف پی/ فائل
تصویر — اے ایف پی/ فائل

لاہور میں موٹرسائیکل رکشہ بنانے والی ورکشاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس جس میں کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کو رکشے میں تبدیل کرنا غیر قانونی ہے،سیفٹی اسٹینڈرڈز کے بغیر تیار کیے گئے موٹرسائیکل رکشا ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشوں کو رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے، صرف فٹنس کے معیار پر پور اترنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک ماہ بعد کسی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشہ کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں

اسموگ متاثرہ علاقوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے کیا کھائیں

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مزید 37 دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں پکڑی گئیں

پنجاب کی اسموگ صحت کے ساتھ ساتھ گھر کا بجٹ بھی متاثر کرنے لگی

پاکستان

Air pollution

smog

punjab smog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div