Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا جعلی پیر بیٹوں سمیت گرفتار

ملزمان نے خاتون سے زیادتی اور پیسے لینے کا اعتراف کر لیا
شائع 19 نومبر 2023 02:55pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

جعلی پیر نے بیٹوں کے ساتھ کے مل کر تعویز لینے آئی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، اور 10 لاکھ روپے اور زیورات بھی لوٹ لئے۔

بورے والا میں جعلی پیر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر تعویز لینے کے لئے آئی خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی اور ملزمان خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ جعلی پیر نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور 10 لاکھ روپے نقدی اور 8 تولے طلائی زیورات بھی لوٹ لیے۔

 ملزمان سے برآمد ہونے والے 10 لاکھ روپے ۔ فوٹو:آج نیوز
ملزمان سے برآمد ہونے والے 10 لاکھ روپے ۔ فوٹو:آج نیوز

ڈی پی او بورے والا کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست مقدمہ درج کر کے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ہے، اور ملزمان نے خاتون سے زیادتی اور پیسے لینے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ جب کہ پولیس نے ملزمان سے نقدی اور زیورات برآمد کر لیے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div