Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

غزہ میں جنگ بندی کیلئے لندن میں یہودیوں کا مظاہرہ

مظاہرین کا عربوں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کو فروع نہ دینے کا مطالبہ
شائع 20 نومبر 2023 09:31am
اسکرین گریب — ایکس اکاؤنٹ مرتضیٰ علی شاہ
اسکرین گریب — ایکس اکاؤنٹ مرتضیٰ علی شاہ

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کو ایک ماہ سے ذائد ہونے پر جنگ بندی کیلئے لندن میں یہودیوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مرتضیٰ علی شاہ نے مظاہرے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد افراد مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مظاہرہ ایک یہودی تنظیم نامود یوکے کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں غزہ میں جاری جنگ بندی، اسرائیلی قبضے کے خاتمے، محاصرہ ختم کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک سمیت دیگر رہنماؤں سے سیاست میں یہودیوں کو استعمال کرتے ہوئے عربوں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کو فروع نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار ہوگئی، شہدا میں پانچ ہزار500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔

Israel

Gaza

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div