Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے خاور مانیکا کے انٹرویو کو ’گٹرشو‘ قراردے دیا

'سپر میکس لاڈلے کو بھی نظر انداز نہ کریں،زبردستی کے ریلیف کی حقیقت کا پردہ فاش کریں'۔
شائع 21 نومبر 2023 12:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور فرید مانیکا کے انٹرویو کو پی ٹی آئی کی جانب سے مقدمات میں ریلیف دینے سے منسوب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس انٹرویو کو نشر کرنے کا دن اور وقت بہت سوچ سمجھ کر رکھا گیاتھا۔

خاورمانیکا نے گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین الزامات کی بارش کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے تھے۔

اس انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل اننتطار حسین پنجوتھا نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ خاورمانیکا کا انٹرویو نشر کا وقت اور دن بہت سوچ کر رکھا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ، ’ نوازشریف کی بریت کا کیس آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقررہے اور سوشل میڈیا نواز شریف کی بجائے عمران خان کے دفاع پر بات کرے ، عمران خان کا کردار صاف ہے اور نشر سے پہلے ہی قوم نے گواہی دے دی تھی’۔

انتظار حسین پنجوتھا نے دعویٰ کیا کہ اس اںٹرویو کے نشر کیے جانے ک بعد ساری گیم الٹی پڑ گئی،لیکن اب اس سپر میکس لاڈلے (خاور مانیکا )کو دیا جانے والا ریلیف بھی عمران خان کے دفاع کے ساتھ یاد رکھا جائے کیونکہ عمران خان کیخلاف نشر ہونے والے ہر بیان و انٹرویو کا مقصد اس سپر میکس لاڈلے کو آگے لانا ہے’۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے مزید کہا کہ اپنا دفاع جاری رکھتے ہوئے اس سپر میکس لاڈلے کو بھی نظر انداز نہ کریں،زبردستی کے ریلیف کی حقیقت کا پردہ فاش کریں۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اس انٹرویو پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ’معروف کرپٹ کسٹم افسر کے ساتھ گٹر شو‘ قرار دیا۔

ایکس پوسٹ میں زلفی بخاری نے لکھا کہ، ’صرف عمران خان کو بدنام کرنے کے لیے انتہائی شرمناک چیزیں ہو رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے ’بغض عمران خان‘ میں تمام اخلاص کھو دیا ہے‘۔

زلفی بخاری نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہم کب اپنا سر گٹر سے نکالیں گے اور ایک ایسے ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کریں گے جسے ہر طرح کی مدد کی ضرورت ہے؟۔

imran khan

bushra bibi

Khawar maneka

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div