Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

’نامناسب لباس سے دل اُچاٹ ہوگیا‘ ماہرہ کے بعد صبا قمر بھی خلیل الرحمٰن کے نشانے پر

خلیل الرحمٰن قمر کی یہ وائرل ویڈیو ایک شو کی ہے
شائع 22 نومبر 2023 12:08pm

پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کے بعد صبا قمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خلیل الرحمٰن کو صبا قمر سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کی یہ وائرل ویڈیو ایک شو کی ہے، جس میں انہوں نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔

وائرل کلپ میں میزبان نے جب ڈرامہ نگار سے پوچھا کہ ’اگر آپ ان اداکاراؤں پر کتاب لکھیں گے تو کیا ٹائٹل ہوگا‘، میزبان نے سوال کے فوراً بعد اداکارہ صبا قمر کا نام لیا۔

مزید پڑھیں:

خلیل الرحمن کا ایک بار پھر ماہرہ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار

اب کی بار ’بےوفا‘ کے بجائے ’باوفا‘ ۔۔۔ خلیل الرحمان قمر ’بہت باریک‘ کام کرگئے

جس پر خلیل الرحمٰن نے تلخ لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ ’کبھی بھی نہیں لکھوں گا‘۔

ان کے اس جواب سے میزبان نے خاصا حیران ہوتے ہوئے وجہ دیافت کی، تو انہوں نے کہا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈ میں جب ان کا نامناسب لباس دیکھا تو میرا دل اچاٹ ہوگیا‘۔

ان کی اس وائرل کلپ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، صارفین کے مطابق کسی نے آج پہلی بار شوبز اداکاراؤں کے نامناسب لباس پر گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب سے چند اداکاراؤں کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا تھا۔

Instagram

Viral Video

Interview

lifestyle

Khalil ur Rehman Qamar

Lux style awards

Dressing

Drama Writer

bold dress

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div