Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہتر مؤقف کیلئے ادارے بھرپور تیاری کریں، وزیر اعظم

موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، کاکڑ
شائع 22 نومبر 2023 05:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہترین مؤقف پیش کرنے کے لیے ادارے بھرپور تیاری کریں۔

اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت 28 ویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی، پاکستان کے تمام ادارے تباہ کن سیلاب کے بعد بہترین انداز میں تعمیر نو کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس اور دیگر متعلقہ معاملات پر پاکستان کا مؤقف اچھے سے پیش کرنے کے لیے ادارے بھرپور تیاری کریں۔

نگراں وزیراعظم دبئی، متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 28 ویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور 2 دسمبر کو ہائی لیول سیگمینٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

climate change

اسلام آباد

Caretaker prime minister

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

PM KAKAR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div