Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’جذبہ جنون‘ باتھ روم میں ریکارڈ ہوا، علی عظمت کا انکشاف

گلوکار نے طویل عرصے بعد مقبول ترین گانے سے متعلق دلچسپ حقیقت بتادی
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 03:52pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف نام علی عظمت نے اپنے مقبول ترین ملی نغمے سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو خاصی حیرت سے دوچارکیا ہے۔

سوشل میڈیا پرکرکٹر شعیب اختر کے پروگرام میں شریک علی عظمت کا ویڈیو کلپ وائرل ہے۔

انہوں نے مقبول ترین گیتا ”جذبہ جنون“ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ گانا باتھ روم میں بیٹھ کر ریکارڈ کروایا ، میرے زیادہ تر گانے باتھ روم میں ہی ریکارڈ ہوئے ہیں’۔

گلوکار نے باتھ روم میں گانا ریکارڈ کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ ’جذبہ جنون کی ووکلک (Vocalic) ہی باتھ روم میں ریکارڈ ہوئی ہے، ہمارے پاس طارق روڈ پر ایک گندا سا اسٹوڈیو تھا۔ جگہ بہت تنگ تھی وہاں، پھر مجھے کہا گیا کہ باتھ روم میں چلے جائیں، ادھر نہ سانس آرہی تھی اور شدید گرمی تھی‘۔

علی عظمت نے مزید کہا کہ باتھ روم کی دیواروں پر گتے لگائے گئے تھے، اس طرح یہ گانا ریکارڈ ہوا اور آگے چل کر بہت مقبول بھی ہوا۔

مزید پڑھیں:

امریکی وزیر خارجہ کس پاکستانی گلوکار کے مداح ہیں؟

امریکی وزیر خارجہ کس پاکستانی گلوکار کے مداح ہیں؟

علی عظمت کا پاکستان میں گلوکاری کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’ہماری انڈسٹری ایک کاٹیج انڈسٹری ہے‘۔

گلوکار نے میوزک کمپوزرز سے متعلق کہا کہ ’ہمیں پیچھے سے کوئی بڑی مشینیں نہیں چلا رہی ہیں۔ یہ سارے گھروں میں بیٹھ کر میوزک بنانے والے لوگ ہیں‘۔

علی عطمت کا شمار پاکستان کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے، ان کے گانوں کو آج بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

Shoaib Akhtar

singer

Interview

Song

lifestyle

Pakistani song

Ali Azmat

jazba junoon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div