Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی
شائع 25 نومبر 2023 07:14pm

توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر کردیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق وزرات داخلہ کی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی، اسد عمراور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں گیا تھا، سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا تھا۔

فواد چوہدری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے جبکہ اسد عمر بھی گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں

عمران خان، فواد کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا مقدمہ بھی جیل میں چلانے کا عندیہ

توہین الیکشن کمیشن کیس، عدالت نے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران، فواد اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

کیس کا پس منظر

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

asad umar

ECP

اسلام آباد

imran khan

Asad Umer

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

Contempt Election Commission

Contempt of Chief Election Commissioner Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div