Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی: جناح اسپتال میں چھوڑے گئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کی تصدیق

کراچی: نامعلوم کار سوار بچے کی لاش جناح اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 06:21pm
نامعلوم بچے کی لاش ۔ فوٹو:آج نیوز
نامعلوم بچے کی لاش ۔ فوٹو:آج نیوز

کراچی کے جناح اسپتال میں بچے کی لاش چھوڑ کر دو ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے نے نیا رخ اختیار کرلیا۔ بچے کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، بچے پر تشدد کے کچھ نئے اور کچھ پرانے نشانات ہیں۔

ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق بچے کی لاش چھوڑتے وقت اسپتال انتظامیہ کو ٹریفک حادثے کی اطلاع دی گئی تھی، پوسٹ مارٹم میں بچے کے جسم کی تمام ہڈیاں محفوظ پائی گئی ہیں۔

پولیس سرجن نے مزید بتایا کہ وجہ موت جاننے کے لئے بچے کے جسم کے مختلف حصوں سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد چھیپا سرد خانے منتقل کر دیا گیا، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں نامعلوم کار سوار 6 سالہ بچے کی لاش اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

6 سالہ بچے کی لاش جناح اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہونے کے دوران کار ڈرائیور نے بوکھلاہٹ میں اسپتال کے سکیورٹی گارڈ کو بھی روند ڈالا۔

عینی شاہدین کے مطابق ہنڈا سوک کار میں 2 افراد سوار تھے، جنہوں نے بچے کی لاش پھینکی اور فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور شواہد جمع کیے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کے سر اور چہرے پر زخموں کے نشان واضح ہیں، اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہے ہیں، اور واقعے کے حوالے سے تفتیش کررہے ہیں۔

جاں بحق بچے کی شناخت ہوگئی ہے، جو قیوم آباد کا رہائشی ہے، بچے کا بھائی اسپتال پہنچ گیا۔

جس نے بتایا کہ بچہ صبح دس ساڑھے دس بجے گھر سے نکلا تھا، کسی نے فون پر اطلاع دی کوئی بچہ ملا ہے، جناح اسپتال جا کردیکھ لیں، اسپتال آکر بچے کو دیکھا، میرا چھوٹا بھائی ہے۔

karachi

Karachi Police

Jinah Hospital Karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div