Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سدرہ نیازی کی ولاگز میں اپنی فیملیاں دکھانے والوں پر سخت تنقید

اگر کوئی پرائیویسی چاہتا ہے تو اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔
شائع 30 نومبر 2023 05:49pm
تصویر- واٹس ایپ
تصویر- واٹس ایپ

شوبز اداکارہ سدرہ نیازی اپنی اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر انفلوئنسرز اور وی لاگرز کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق مواد شیئر کرنے پرناراضگی کا اظہار کیا۔

پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اس کے خلاف ہیں کہ ہمیں اپنی زندگیاں سب کے سامنے کھول کر رکھنی پڑ رہی ہیں۔‘

سدرہ نے مزید کہا کہ ’آپ مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میری فیملی آپ کے انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے۔‘

سدرہ نے حال ہی میں ایک سیلیبریٹیی شو ’گپ شپ‘ میں سہیل سمیر کے ساتھ شرکت کی۔

جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر بنائے جانے والے مواد کے حوالے سے بات کی جس میں فیملی اور نجی زندگی شیئر کرنے پر اختلاف کرتے ہوئے اپنے رائے کا اظہار کیا۔

پروگرام کے میزبان واسع چوہدری نے جب اداکار سہیل سمیر سے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ’وہ سوشل میڈیا زیادہ استعمال نہیں کرتے۔‘

سہیل نے کہا کہ ’میں کوشش کرتا ہوں کیونکہ آج کل کے لحاظ سے سوشل میڈیا بہت ضروری ہوگیا ہے لیکن میں بہت ذیادہ ایکٹو نہیں ہو پاتا کیونکہ میری نظر میں سب کو ہر بات بتانی ضروری نہیں ہوتی۔‘

واسع نے جب سدرہ سے اس حوالے سے بات کی تو سدرہ نے کہا ’میں سو فیصد سہیل سے متفق ہوں۔‘

سدرہ نے فہد مصطفیٰ کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کانٹینٹ کے نام پر ہمیں اپنی زندگیاں کھول کر رکھنی پڑ رہی ہیں جس کا ہماری زندگی پر غلط اثرات پڑتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ انتہائی دکھ کی بات ہے اور ایسا کرنے پر ہمیں نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘

سدرہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی زندگی کی مصروفیات بالکل شیئر نہیں کرتی، مجھ سے جتنا ممکن ہوتا ہے اپنے متعلق بنیادی اپڈیٹس مداحوں تک ضرور شیئر کرتی ہوں۔‘

مزید پڑھیں

پاکستانی ڈرامے میں ہولی کا سین شامل کرنے پر شائقین برہم

پاکستانی اداکار فہد مصطفی کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کڑی تنقید

سوشل میڈیا دنیا اب گلوبل و یلج کی بجائے لوکل ویلج بن گئی

انہوں نے کہا آپ میرے کام کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میری فیملی آپ کی انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے۔’

سدرہ نے کہا کہ ’بہت سے انفلوئنسرز اور ولاگرز ہیں جو اپنی ہر وقت کی ایکٹیویٹی کو شیئر کرنا اچھا سمجھتے ہیں لیکن اگر کوئی پرائیویسی چاہتا ہے تو اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔‘

سدرہ نیازی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ ان کی مشہور ڈراموں میں ’قیامت‘ اور ’چپکے چپکے‘ ہیں وہ اس وقت عمران اشرف اور عروہ حسین کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’بدذات‘ میں معاون کردار کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

youtube

WhatsApp

Instagram

lifestyle

سلیبریٹی

Sidra Niazi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div