Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کیا جنت مرزا کی شادی ہوگئی؟ وائرل ویڈیوز نے فالوورز کو چکرادیا

ویڈیوز اور تصاویر کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
شائع 01 دسمبر 2023 03:35pm
تصویر — سوشل میڈیا
تصویر — سوشل میڈیا

دنیا میں بہت سے انسان ایک دوسرے سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتے ہیں لیکن اتنی مشابہت کہ فرق کرنا مشکل ہوجائے کم ہی دکھتی ہے۔

ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں جنت مرزا کو دُلہن کے روپ میں دیکھ کر صارفین ہکا بکا رہ گئے۔

یہ وائرل ویڈیوزدرحیقیقت ایک جوڑے کی شادی کی تقریبات کی ہیں، جس میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سے مشابہت رکھنے والی دُلہن نے سبھی کو حیران کرڈالا۔

جنت مرزا سے بےحد مشابہت رکھنے والی اس دُلہن کو پہلی نظرمیں دیکھ کر شاید ہی کوئی سوچے کہ یہ جنت مرزا نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔

بارات کی تقریب میں مہرون اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن اپنے دولہے میاں کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر آرہی ہیں۔

ان ویڈیوز اور تصاویر کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’او، مجھے لگا جنت مرزا ہیں‘۔

ایک اور صارف اس دُلہن کو جنت مرزا سمجھ بیٹھے۔

ایک صارف نے اس دلہن کو علشبہ اور جنت کا مکسچر کہہ ڈالا۔

کئی صارفین نے ان ویڈیوز اور تصاویر پر جنت مرزا کو ٹیگ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دُلہن زیادہ خوبصورت ہیں‘۔

Instagram

Viral Video

Jannat Mirza

lifestyle

Doppelganger

Bride

Couple

Viral Pictures

Wedding Pictures

wedding Videos

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div