Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

القادر ٹرسٹ کی زمین میرے اور بابر اعوان کے نام پر منتقل ہوئی، زلفی بخاری

القادر ٹرسٹ کیس بالکل واضح ہے، ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، زلفی بخاری
شائع 02 دسمبر 2023 09:22pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس بالکل واضح ہے، القادر ٹرسٹ ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، القادرٹرسٹ کی زمین میرے اور بابر اعوان کے نام پر منتقل ہوئی۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ القادرٹرسٹ کیس بالکل واضح ہے، القادر ٹرسٹ ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہئے، القادرٹرسٹ کی زمین پہلے میرے نام پر منتقل ہوئی، القادر ٹرسٹ بعد میں بنایا گیا، زمین میرے اور بابر اعوان کے نام پر منتقل ہوئی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے فرنٹ مین ظاہر کرنے کے لیے بابر اعوان کا نام نہیں لیا گیا، زمین منتقل ہونے کے 6 ماہ بعد کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، 6 ماہ پہلے کیا کسی کو این سی اے کے فیصلے کا علم تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ زمین ٹرسٹ کے نام منتقل ہوئی، جس پر یونیورسٹی بنی، چیئرمین پی ٹی آئی نے زمین سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، زمین امانت کے طور پر میرے نام پر منتقل ہوئی تھی، ٹرسٹ بننے کے بعد زمین ٹرسٹ کے نام پر منتقل ہوگئی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں پلیٹ لیٹس کا بہانا بنا کر ملک سے نہیں بھاگا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وطن واپس آؤں گا، اٹک سے الیکشن میں حصہ لوں گا، لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں، گوہر خان پی ٹی آئی کے پرانے رہنما ہیں، علیمہ خان کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے پر کبھی غور نہیں ہوا۔

زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ سے پی ٹی آئی اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں، ہمیں پاک فوج کے خلاف کرنے کی سازش کی گئی، پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

مزید پڑھیں

عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا غلط تھا، فرح گوگی کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زلفی بخاری

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب نے عمران خان سمیت 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

pti

اسلام آباد

Babar Awan

Zulfi Bukhari

AL QADIR TRUST

Alqadir Trust case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div