Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مظفرآباد میں مسافر کوچ دریائے جہلم میں جاگری، 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 03 دسمبر 2023 09:24am
حادثے کا شکار بس۔ فوٹو:آج نیوز
حادثے کا شکار بس۔ فوٹو:آج نیوز

گھڑھی دوپٹہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں گرنے کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مظفرآباد میں گھڑھی دوپٹہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں جاگری، حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو گھڑھی دوپٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک شدید زخمی خورشید کی حالت تشویشناک ہے جسے مظفرآباد کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

 حادثے کا شکار ہونے والی بس۔ فوٹو: رپورٹر آج نیوز
حادثے کا شکار ہونے والی بس۔ فوٹو: رپورٹر آج نیوز

حکام کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے چکوٹھی جارہی تھی، کہ گھڑھی دوپٹہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر ہیں، جب کہ حادثے میں تین مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

traffic accident

Accident

Road Accident

Bus Accidents

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div