Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل عباسی کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا
شائع 04 دسمبر 2023 06:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں جسٹس عقیل احمد عباسی کے نام پر غور کیا۔

اجلاس میں جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی گئی۔

جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ منظوری اتفاق رائے سے دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا۔

جسٹس عقیل احمد عباسی اس وقت سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Sindh High Court

judicial commission

justice aqeel ahmed abbasi