Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ڈیپ فیک کا تازہ نشانہ: پریانکا چوپڑا کی نامناسب ویڈیو بھی وائرل

اس سے قبل کاجول اور عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکاراؤں کی جعلی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں
شائع 06 دسمبر 2023 04:04pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی مصنوعی ذہانت کی ستم کاریوں کا نشانہ بن گئیں، دیگر اداکاراؤں کے بعد پریانکا کی جعلی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں پریانکا چوپڑا کو ایک برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

دیگر اداکاراؤں کے برعکس پریانکا چوپڑا کا چہرہ متنازع ویڈیوز پرایڈٹ نہیں کیا گیا۔ تاہم اصل ویڈیو سے ان کی آواز اور جملوں کو جعلی برانڈ پروموشن سے بدل دیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں پرینکا چوپڑا اپنی سالانہ کمائی سے متعلق گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ کی تشہیر کرتی نظر آرہی ہیں۔

کچھ دن قبل اداکارہ کاجول کی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو بھی آن لائن سامنے آئی تھی۔ اصل کلپ میں انفلوئنسر روزی برین تھیں جنہوں نے ’گیٹ ریڈی ود می‘ ٹرینڈ کے حصے کے طور پر ٹک ٹاک پر کلپ شیئر کیا تھا۔ ڈیپ فیک میں برین کے چہرے کی جگہ کاجول کا چہرہ دکھایا گیا تھا۔

اس جعلی کلپ میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی اداکارہ کو کیمرے کے سامنے کپڑے بدلتے دکھایا گیا۔

رشمیکا مندانا کا ایک کلپ سب سے پہلے وائرل ہونے کے بعد ڈیپ فیک کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

پریانکا چوپڑا سے قبل رشمیکا مندانا، کترینہ کیف، کاجول اور عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں۔

ڈیپ فیک کیا ہے ؟

ڈیپ فیک ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کسی ایک شخص کے چہرے پر کسی دوسرے شخص کا چہرہ اور آواز لگا دی جاتی ہے جسے دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کی ویڈیو دیکھ رہا ہے جو دراصل اس کی ہے ہی نہیں۔

Bollywood actress

Viral Video

Katrina Kaif

Priyanka Chopra

Alia Bhatt

lifestyle

Kajol

Artificial Intelligence (AI)

Viral Pictures

Rashmika Mandanna

deepfake video

Deep Fake Pictures

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div