Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترپتی ڈمری کو ’اینیمل‘ راس آگئی

اداکارہ کے انسٹا فالوورز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 01:27pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مقبول بھارتی فلم ’اینیمل‘ میں اداکاری کرنے والی نوجوان اداکارہ کے انسٹا فالووورز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم اینیمل میں ترپتی ڈمری نے اپنی شاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنادیا۔

فلم کی ریلیز کے بعد سے اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں 320 فیصد اضافہ ہوا، اداکارہ کے انسٹا فالوورز کی تعداد میں تقریباً 20 لاکھ فالوورز کا اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پراس اضافے کے بعد ان کے فالوورز کی تعداد 2.7 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ماہ تک ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً چھ لاکھ تھی۔

اس سے قبل نیٹ فلکس کی مقبول فلمیں ’قلعہ‘ اور ’بلبل‘ میں اداکاری کرنے والی ترپتی ڈمری کو ایک نامناسب سین کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بھارتی فلم ’اینیمل‘ نے اب تک بھارت میں 300 کروڑ روپے سے زائد جبکہ دنیا بھر میں 520 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

کہا یہ جارہا ہے کہ یہ فلم جلد ہی ’سنجو‘ کو مات دیتے ہوئے رنبیرکپور کے فلمی کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن جائے گی۔

Bollywood actress

Bollywood

lifestyle

animal

BOLLYWOOD NEWS

Animal Trailer

BOLLYWOOD STAR

ANIMAL RANBIR TRAILER