Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، نگراں وزیر داخلہ

نسلی تعصب سے نکل کر پاکستان کو مقدم رکھنا ہوگا، سرفراز بگٹی
شائع 11 دسمبر 2023 01:14pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشت گردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ سازشی عناصر نے ہمیشہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی، پاکستان پر دہشت گردی کے نام پر جنگ مسلط کی اور ملک کے خلاف انٹیلیجنس سول وار شروع بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نسلی تعصب سے نکل کر پاکستان کو مقدم رکھنا ہوگا، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل ستائش ہیں، ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کیا جائے گا۔

نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کنفیوژن ختم کرنا ہے اداروں کوغیر سیاسی ہونا ہے جب کہ پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشت گردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، ہم سب کو یہ جنگ لڑنی یے کل یہ نہ ہو سی ٹی ڈی کے خلاف پرچے کروائیں۔

اسلام آباد

Terrorism in Pakistan

sarfaraz bugti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div