Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

عمران خان کی اہلیہ گھنٹوں تاخیر سے نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچی تھیں
شائع 11 دسمبر 2023 02:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئیں۔

بشریٰ بی بی نیب طلبی پر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئی تھیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں، عمران خان کی اہلیہ گھنٹوں تاخیر سے نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچی تھیں۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں، نیب ٹیم نے بشریٰ بی بی کو آج صبح 10 بجے طلب کیا تھا۔

نیب نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیے۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانہ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کو آخری موقع دے دیا

غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ آپ نے 2019 میں ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیا، پھر 2020 میں نیکلس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں وصول کیں، اسی طرح 2021 میں بھی نیکلیس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔

rawalpindi

NAB

bushra bibi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div