Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

غزہ میں مزید 208 فلسطینی جاں بحق، شہداء کی تعداد 18 ہزار 200 سے تجاوز کرگئی

اسرائیل اب تک اقوام متحدہ کی 41 تنصیبات تباہ کرچکا ہے
شائع 12 دسمبر 2023 04:52pm
تصویر — اے ایف پی
تصویر — اے ایف پی

غزہ میں سڑسٹھویں روز بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مز ید دو سو آٹھ فلسطینی شہید اور چارسو سولہ زخمی ہوگئے۔ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد اٹھارہ ہزار دوسو پانچ ہوگئی۔

اسرائیلی کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کی جانب سے بچے اور خواتین سمیت عام شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے جبکہ سول انفرا اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رفاہ بارڈر پر بھی اسرائیلی بمباری میں بیس فلسطینی شہید ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ سے تینتیس زخمی فلسطینی اور چارسو اکسٹھ غیرملکی افراد مصر منتقل کیے گئے۔

اسرائیل اب تک اقوام متحدہ کی اکتالیس تنصیبات تباہ کرچکا ہے، بمباری میں دوسو چھیانوے فلسطینی ہیلتھ ورکرز شہید ہوچکے ہیں۔

حماس کے 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداداٹھارہ ہزار دوسو پانچ ہوگئی ہے۔ اسرائیلی بمباری میں اننچاس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف امدادی سامان لے کر سو ٹرک غزہ میں داخل ہوئے اور ایک لاکھ بیس ہزارچھ سو لیٹر ایندھن کی بھی غزہ تک رسیل ممکن ہوئی۔

ایک روز قبل المغازی کیمپ پر بمباری میں 55 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک ہی روز میں اسرائیل کے 250 حملوں میں 300 افراد شہید ہوئے۔

گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جبالیہ کیمپ میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول اور وسطی غزہ میں گھر کو بھی نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید و متعدد زخمی ہوئے، ادھر خان یونس کا مرکزی اسپتال النصر شہیدوں اور زخمیوں سے بھرگیا۔

Israel

Hamas

Israel Palestine conflict

Gaza War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div