Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

خصوصی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیس کی مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی، حکم نامہ
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 07:51pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، حکم نامے کے مطابق خصوصی عدالتیں ملزمان کا ٹرائل کرسکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ نہیں سنائیں گی، بینچ کی تشکیل نو اورکارروائی براہ راست دکھانے کی درخواستیں آئندہ سماعت پر سنی جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت عظمیٰ کا خصوصی عدالتوں سے متعلق تحریری حکم نامہ 5 صفحات پر مشتمل ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آرمی ایکٹ کی دفعات 2 (D) (1) اور ذیلی شقیں 1 اور 2 کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے، آرمی ایکٹ کا سیکشن 59(4) کالعدم قرار دینے کا فیصلہ بھی معطل کیا جاتا ہے، خصوصی عدالتیں ملزمان کا ٹرائل کرسکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ نہیں سنائیں گی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق بینچ کی تشکیل نو اور کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواستیں آئندہ سماعت پر سنی جائیں گی، ملٹری کورٹس میں ٹرائل روکنے کے فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، خصوصی عدالتوں کے خلاف درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ جسٹس مسرت ہلالی نے حکم امتناع جاری کرنے کی مخالفت کی، نوٹس نہ ہونے کے باوجود کچھ فریقین کے وکلاء پیش ہوئے اور تفصیلی فیصلے تک سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کی، مقدمے کی مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: سابق چیف جسٹس کا طارق مسعود کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض

سینیٹ میں 9 مئی مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرارداد منظور

Supreme Court

اسلام آباد

militry courts

Military courts in Pakistan

Military Court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Civilians Trial in Military Courts

Military Trial

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div