Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان کو ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

عدالت سے عمران خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اجازت کی استدعا کریں گے، اہل خانہ
شائع 25 دسمبر 2023 08:17am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی جماعت عمران خان کو ان کے ماموں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کے ماموں جاوید زمان خان آج قضائے الہٰی سے انتقال فرما گئے ہیں، وہ زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ مرحوم جاوید زمان عمران خان کے اتالیق (مُربّی) تھے، جن سے بانی پی ٹی آئی کو نہایت قریبی وابستگی تھی۔

مزید پڑھیں: صندل خٹک کی سیاست میں انٹری، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

ترجمان پی ٹی آءی کے مطابق عمران خان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم ماموں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اجازت کا دیا جانا عمران خان کا بنیادی انسانی حق ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سائفر مقدمے میں ضمانت کی منظوری کے بعد عمران خان کو جیل میں قید رکھنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں۔

عمران خان کے اہل خانہ نے کہا کہ اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد ان کی وساطت سے عدالت سے عمران خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اجازت کی استدعا کریں گے۔

imran khan

Javed Zaman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div