Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’ٹیکس کی عدم وصولی سے آئی ایم ایف بیل آوٹ پروگرام خطرے میں پڑسکتا ہے‘

پاکستان کو انتخابات سے قبل ایک بار بھر بحران کا خدشہ ہو سکتا ہے، ماہرین
شائع 28 دسمبر 2023 08:57pm

پاکستان مسلسل بلند مالیاتی خسارے کا سامنا کرنے پر مجبور ہے، تجزیہ کاروں نے خبر دار کیا ہے کہ ٹیکس کی عدم وصولی آئی ایم ایف کے تین بلین ڈالر کے امدادی بیل آؤٹ پروگرام کو خطرے میں ڈال سکتا ہے جس سے پاکستان کو انتخابات سے قبل ایک بار بھر بحران کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں ناکامی، مالیاتی خسارے کی سب سے بڑی وجہ ہے، ناقص ٹیکس صولی کے باعث آئی ایم ایف کے تین بلین ڈالر کے امدادی بیل آوٹ پروگرام کو خطرہ ہے۔

ماہرین کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جون 2024 کیلئے مقرر کیا جانے والا نو ہزار چار سو ارب کا ٹیکس ہدف آئندہ منتخب حکومت کیلئے بڑا پہاڑ ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سپورٹ سے مالیاتی بحران وقتی طور پر ٹل گیا، تاہم اعداد و شمار نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، 25 کروڑ کی آبادی میں صرف دو فیصد ہی انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں۔

ماہرین کے مطابق زرعی شعبے کا جی ڈی پی میں چوبیس فیصد حصہ ہے جبکہ انکم ٹیکس میں صرف ایک ہی فیصد رجسٹرڈ ہے۔

زرعی زمیندار، ہول سیلر، ریٹیلز اور رئیل اسٹیٹ کا شعبہ ٹیکس نیٹ سے باہر ہے، تجزیاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سیاستدان ٹیکس اصلاحات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

pakistan economy

economic crisis

tax collection

IMF programme

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div