Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

امارات میں پاکستانی شہری کا سوا ارب روپے کا جیک پاٹ لگ گیا

انعام اپنی جیتی گئی رقم کا کیا کریں گے؟
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 10:46am
تصویر: خلیج ٹائمز
تصویر: خلیج ٹائمز

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی قرعہ اندازی ”ایمریٹس ڈرا“ میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری نے بڑا جیک پاٹ جیت لیا۔

ایزی 6 گیم کے حالیہ فاتح محمد انعام نے 15 ملین درہم کا جیک پاٹ جیتا ہے جو پاکستانی سوا ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔

محمد انعام کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح زندگی بھر کے خواب کو پورا کرنا ہے، جس میں حج بطھی شامل ہے۔

محمد انعام اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے اور متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ وہ ابوظہبی میں واقع ایک نجی فرم میں فنانس آڈیٹر ہیں۔

انعام کا لاٹری خریدنے کا سفر 2021 میں اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار دیکھا۔

اگرچہ وہ کافی عرصے سے لاٹری میں حصہ لے رہے تھے، لیکن اب ان کی استقامت رنگ لے آئی ہے۔

انعام نے اس حوالے سے کہا کہ، ’الحمدللہ، میرے بہت سے منصوبے اب عملی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔‘

انعام نے انکشاف کیا کہ یہ خاص جیت حیران کن تھی، کیونکہ انہوں نے اپنے معمول کے حسابی انداز سے ہٹ کر انتخاب کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ واحد موقع ہے جب میں نے آنکھیں بند کر کے تصادفی طور پر نمبروں کا انتخاب کیا۔ مجھے اپنے منتخب کردہ نمبروں کا بھی علم نہیں تھا۔ اگر میں نے ان کو دیکھا ہوتا تو میں اس انتخاب میں حصہ نہ لیتا، جیسا کہ میں نے لگاتار 14 اور 15 کا انتخاب کیا‘۔

جب زندگی بدل دینے والی کال آئی تو انعام نے ابتدا میں اسے مذاق سمجھ کر مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’بعد میں مجھے احساس ہوا کہ کال سچ تھی، اور میں اب ایک کروڑ پتی ہوں‘۔

انعام نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

اپنی جیت کو بروئے کار لانے کے اپنے فوری منصوبوں پر بات کرتے ہوئے، انعام نے فیملی کار خریدنے کی بات کی۔

انعام نے کہا، ’مزید تمام سرمایہ کاری اور اخراجات ملتوی کر دیے جائیں گے اور میرے خاندان کے حج کے بعد کیے جائیں گے۔‘

حج کے بعد، انعام نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کی جیت کا ایک حصہ خیراتی کاموں میں بھی دیا جائے گا۔

Pakistani

Jackpot

UAE Lottery

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div