Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

معروف ہالی ووڈ اداکار بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں چل بسے

اداکار نے دو روز قبل ہی ساحل سمندر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن لکھا تھا
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 11:58am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

جرمن ہالی ووڈ اداکار کرسٹیان اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں انتقال کر گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کرسٹیان اولیور نے جمعرات کو ایک چھوٹے طیارے میں اڑان بھری تھی، جو کچھ ہی دیر بعد کیریبین سی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے بعد کوسٹ گارڈز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر سمندر سے چار لاشیں نکالی۔

لاشوں کی شناخت 51 سالہ اولیور، 10 سالہ مدیتا، 12 سالہ انک اور پائلٹ رابرٹ ساکس کے نام سے ہوئی۔

طیارہ جمعرات کو گریناڈائنز کے ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا جا رہا تھا۔

اولیور نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ساحل سمندر کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’جنت میں کہیں سے سلام، 2024 ہم یہاں آئیں گے‘۔

اولیور نے ٹی وی سیریز ’سیوڈ بائی دی بیل: دی نیو کلاس‘ اور فلم ’دی بیبی سیٹرز کلب‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اپنے آبائی ملک جرمنی میں اولیور نے مشہور پولیس شو ’الارم فر کوبرا 11‘ میں دو سیزن تک اداکاری بھی کی تھی۔

hollywood

Plane Crash

incident

Actor

lifestyle

سلیبریٹی

Died

Christian Oliver

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div