Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

جلد کے مسائل سے پریشان خواتین میک اپ سے قبل ان جادوئی ٹوٹکوں پر عمل کریں

موسمِ سرما شادیوں کے سیزن سے منسوب ہے لیکن جلد صحتمند نہ ہو تو تیاری پھیکی پڑ جاتی پے
شائع 08 جنوری 2024 02:23pm

موسمِ سرما کو عام زبان میں شادیوں کے سیزن سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن اسی موسم میں خواتین کو سب سے زیادہ جلدی مسائل کا سامنا رہتا ہے اوران کی تیاری متاثر ہوتی ہے۔

سرد ہوائیں چہرے کی جلد کو نہ صرف خشک کرتی ہیں بلکہ چہرے کی رنگت کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

اسی خشک جلد کے سبب شادیوں یا دیگر تقریبات میں شرکت کرنے والی خواتین کو ایک بہترین میک اپ لُک کیلئے بھی خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذیل میں موجود ٹپس خواتین کےاس مسئلے کو باآسانی حل کرسکتی ہیں۔ یہ ٹپس انہیں گلیمرس لُک دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں۔

چہرے پر برف لگائیں

میک اپ سے پہلے اپنی جلد پر آئس کیوب لگانا جلد کو تازگی بخشتا ہے۔ ایک آئس کیوب کو نرم کپڑے میں لپیٹیں اور اسے آہستہ سے اپنے چہرے پرلگائیں۔

یہ چہرے کی سوزش کو کم کرتے ہوئے جلد کی قدرتی چمک کو بڑھاتی ہے۔

ہلکا آئی میک اپ

موسمِ سرما میں آنکھوں پر ہلکا میک اپ خواتین کے لُک کو مزید گلیمرس بنا دیتا ہے۔ ہلکے آئی شیڈ کے ساتھ مسکارا ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

ڈارک لپ اسٹک شیڈز

موسمِ سرما کی شادیوں میں ایک ایسی لپ اسٹک کا انتخاب کریں جو آپ کے ہونٹ کو خشک نہ کریں۔ سرد موسم کی وجہ سے ہونٹ اکثر خشک ہوجاتے ہیں۔

لہٰذا موسچرائزنگ لپ اسٹک کا انتخاب کریں جو آپ کے ہونٹ کی چمک کو برقرار رکھے۔

موسچرائزر اور سن اسکرین

موسمِ سرما کی ہر تقریب میں موسچرائزر اور سن اسکرین کا لازمی استعمال کریں۔ یہ چہرے کو ہائیڈریٹ رکھتے ہوئے اس کی چمک کو برقرار رکھتے ہیں۔

ہائیڈریٹنگ میک اپ اسپرے

میک اپ مکمل کرنے کے بعد چہرے پر ہائیڈریٹنگ میک اپ اسپرے کریں۔ یہ میک اپ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

Women

lifestyle

Makeup

Winter Season

Beauty Tips

Wedding Festives

Styling

Makeup Tips

Eye Makeup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div