Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

حافظ سعید کی حوالگی پراقوام متحدہ میں چالاکی بھارت کو الٹی پڑ گئی

حافظ سعید جیل میں 78 برس کی قید۔بھگت رہے ہیں، اقوام متحدہ کا دہلی کو جواب
شائع 10 جنوری 2024 11:33am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے بھارت کی جانب سے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے یاد کروایا ہے کہ وہ پہلے ہی قید کی سزا بھگت رہے ہیں ۔

ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹرمائنڈ اور کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پاکستان میں 78 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انہیں دہشت گردی کی مالی اعانت کے سات معاملوں میں سزا کا سامنا ہے۔

دسمبر 2023 میں بھارت نے پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے متعدد معاملوں میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسیوں کو مطلوب ہیں۔

تاہم اقوام متحدہ نے بھارت کو جواب دیا ہے کہ حافظ سعید حکومت پاکستان کی تحویل میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے 7 مقدمات میں مجرم قرار دیے جانے کے نتیجے میں 12 فروری 2020 سے 78 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ 2008 میں ممبئی حملوں اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر کیا گیا ہے تا کہ اُن کے خلاف عدالتی کارروائی چلائی جاسکے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کی حوالگی کیلئے اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے توسط سے درخواست پاکستان کو ارسال کی گئی ہے۔

حافظ سعید کو قتل کرنے کیلئے بنایا گیا بھارتی منصوبہ بے نقاب

تاہم دفترِخارجہ پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کا بھارتی مطالبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ انڈین اتھارٹی کی جانب سے نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہوئی ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

بھارت حافظ سعید پر 2008 کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتا ہے جن میں میں 161 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ اور امریکا نے حافظ سعید کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے، امریکا نےان کے سرکی قیمت 10 ملین ڈالر مقررکررکھی ہے۔

india

پاکستان

United Nations

Hafiz Saeed

Mumbai attacks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div