Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب میں مفت اور رعایتی نرخوں پر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کا سیلاب

بلا سود الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشے دینے کے پروگرام کاباقاعدہ اعلان
شائع 10 جنوری 2024 05:52pm

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعوام کو بلاسود 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بلا سود الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشے دینے کے پروگرام کا باقاعدہ اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کی صنعت کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ساز گار کمپنی کے سی ای او کو الیکٹرک رکشہ سازی کا پہلا لائسنس دیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ایک پوسٹ کی جس میں پنجاب کی گرین ڈرائیو الیکٹرک وہیکل اسکیم کی تفصیلات بتائی گئیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

  • 10,000 ای بائیکس: طلباء کے لئے سود سے پاک
  • 2,000 ای تھری وہیلر: معذور افراد کے لئے سود سے پاک
  • 2,000 ای موٹر سائیکلیں: کام کرنے والی خواتین کے لئے سود سے پاک
  • 10,000 ای رکشہ: عوام کے لئے سود سے پاک
  • 2,000 ای موٹر سائیکلیں: سرکاری ملازمین کے لئے سود سے پاک

اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ اسموگ کا مقابلہ کرنے اور ایک بہتر ماحول کو فروغ دینے کیلئے پاک الیکٹرک گاڑیاں صاف ستھرے اور سرسبز کل کی راہ ہموار کریں گی۔

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

punjab smog