Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

تحریک انصاف کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ”بی“ سامنے آگیا

پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو دو دو ٹکٹ جاری کیے ہیں، ذرائع
شائع 12 جنوری 2024 11:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا عام انتخابات میں شرکت کے لیے پلان ”بی“ سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔

پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں شرکت کے لیے پلان ”بی“ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق بلے کا انتخابی نشان نہ ملا تو پی ٹی آئی دوسری جماعت کے نام اور نشان پر الیکشن لڑے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو 2،2 ٹکٹ جاری کیے ہیں، ایک ٹکٹ پی ٹی آئی کا اور دوسرا خالی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان ملے گا یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا، سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔

آج ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ اگر بلے کا انتخابی نشان بنتا ہے تو پی ٹی آئی کو ملنا چاہیئے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت کل صبح 10 بجے تک ملتوی کی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

Peshawar High Court

Pakistan Tehreek Insaf

plan b

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div