Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کیلیفورنیا کی طرح پنجاب میں چھوٹے گھر بنانا چاہتے ہیں، وزیراعلٰی پنجاب

کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے الحاق کیلئے کوشاں ہیں، محسن نقوی
شائع 22 جنوری 2024 11:06am

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ کیلیفورنیا کی طرز پر پنجاب میں چھوٹے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے عوام دوست اقدامات کو سراہا اور کہا کہ محسن نقوی انتہائی متحرک اورمحنتی وزیراعلیٰ ہیں، ہر کوئی ان کے کام کی تعریف کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا ہے۔ جب بھی دیکھیں وزیراعلیٰ محسن نقوی کام کررہے ہوتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ہم زراعت خصوصاً گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے امریکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے الحاق کیلئے کوشاں ہیں اور کیلیفورنیا کی طرز پر پنجاب میں چھوٹے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سموگ بڑا چیلنج ہے،جس کیی وجوہات کا تعین بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختصر عرصے میں پوری کوشش کی کہ عوام کی خدمت کرسکیں۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں اشتراک کیلئے تیار ہیں۔ کیلیفورنیا اور پنجاب سسٹر سٹیٹس ریلیشن شپ معاہدے کے تحت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

mohsin naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div