Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارتی ہٹ دھرمی: پاکستانی نژاد انگلش اسپنر شعیب بشیر حیدرآباد ٹیسٹ سے باہر

انگلینڈ کی ٹیم بھارت کیخلاف 5 روزہ ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلے گی
شائع 24 جنوری 2024 10:24am
شعیب بشیر - فائل فوٹو
شعیب بشیر - فائل فوٹو

انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر تاحال ویزا نہ دیے جانے کے باعث بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

شعیب بشیر ٹیم کے ساتھ ابوظہبی گئے تھے جہاں انگلینڈ نے جمعرات12 جنوری سے حیدرآباد میں شروع ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارت پہنچنے سے قبل قبل ٹریننگ کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمر سیٹ کے آف اسپنر ابوظبی میں کیمپ کے بعد انگلینڈ واپس چلے گئے ہیں جہاں وہ از سرنو بھارتی ویزا کے لیے اپلائی کریں گے۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ خاص طور پر مایوس کن لگ رہا ہے،ہم نے دسمبر کے وسط میں اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، اور اب ’بیش‘ کو ویزہ نہیں دیا گیا ہے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے شعیب بشیر کو ویزہ نہ دیے جانے سے متعلق بھارتی رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ایسا رویہ کافی مایوس کن ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقات کشیدہ ہیں اور وہ ملٹی ٹیم ایونٹس سے باہر ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلتے۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی نژاد افراد کو بھارتی ویزا حاصل کرنے کے لیے اضافی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی اوپنرعثمان خواجہ کو بھی گزشتہ سال دورہ بھارت سے قبل اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حتیٰ کہ اکتوبر2023 میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ مٰن شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو بھی انتہائی تاخیر سے وزیزہ جاری کیا گیا تھا۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے اعث برطانیہ میں مقیم 2 پاکستانی نژاد صحافی بھی ورلڈ کپ کی کوریج نہیں کر پائے تھے۔

india

cricket

پاکستان

England

visa

ENG vs IND

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div