Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کابینہ دویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2024 08:14pm

وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری (پیر) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کابینہ دویژن کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کشمیری شہداء کے استقبال کے لیے ملک بھر میں 5 فروری کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے 12 دسمبر 2023 کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق 2024 میں 11 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔2024 کی پہلی سرکاری تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

عیدالفطر کی چھٹیاں 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی تعطیل ہوگی ۔عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔ محرم کی چھٹیاں 16اور17جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی۔

14اگست کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی اور 16 ستمبر کو عید میلادالنبیﷺ کی تعطیل منائی جائے گی ۔9نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم ولادت پر تعطیل ہوگی۔

غیرمسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی کی اختیاری چھٹی ہوگی، 8مارچ کو ”شیوارتری“ کی اختیاری چھٹی ہوگی۔شب معراج 7فروری کو بھی اختیاری چھٹی کی جا سکتی ہے اور شب برات کی 25فروری کو اختیاری چھٹی بھی ہوگی۔

ہندووؤں کے تہوار ہولی پر 24 مارچ اور دولہندی 25مارچ کو چھٹی کی جاسکتی ہے، گڈ فرائیڈے 29مارچ اور ایسٹر کی چھٹیاں 31مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ یساکھی کے تہوار کے لیے 13کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

بہائی کمیونٹی کے لیے عید رضوان کی چھٹی 21اپریل کو ہوگی، بدھا پرنیما کے لیے 23مارچ کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

اسلام آباد

federal government

Kashmir Day

holiday

kashmir solidarity day

Public Holiday

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div