Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

’انڈیا آؤٹ‘ مہم زور پکڑ گئی، بنگلادیش کے عوام نے ہندوستانی مداخلت کو مسترد کردیا

”بائیکاٹ انڈیا“ کے نتیجے میں بنگلادیش کے عوام نے ہندوستانی اشیاء کو مکمل ترک کردیا
شائع 28 جنوری 2024 09:02am

بنگلادیش میں ہندوستان مخالف مہم طول پکڑ گئی ہے، بنگلادیش کے عوام نے ملکی معاملات میں ہندوستان کی مداخلت کو مسترد کردیا۔

”انڈیا آؤٹ“ مہم نے بنگلادیش اور ہندوستان کی حکومت کو شدید تشویش اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

شیخ حسینہ نے واجد 7 جنوری 2024 کو بنگلادیشی انتخابات میں یکطرفہ کامیابی حاصل کی، شیخ حسینہ کی جیت کے اعلان کے فوری بعد عوام نے نتائج کے متعلق تشویش اور شکوک کا اظہار کیا۔

بنگلادیش کے عوام نے شیخ حسینہ کی متنازع جیت کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھرایا، اور اس کے خلاف مظاہرہ بھی کیا، امریکا نے بھی بنگلادیش میں شفاف الیکشن منعقد کروانے پر زور دیا۔

بنگلادیشی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ جمہوریت کا مذاق بنایا اور الیکشن میں دھاندلی کروائی۔

الیکشن کے نتائج میں دھاندلی اور بےایمانی صاف دیکھی جاسکتی ہے، حسینہ اور مودی ماضی میں بھی ہر متنازع موضوع اور مسئلے پر ساتھ دیتے نظر آئے ہیں، جس کے خلاف بنگلادیش کے عوام نے ہمیشہ سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

بنگلادیش میں ”بائیکاٹ انڈیا“ اور ”انڈیا آؤٹ“ جیسی مہمات عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔

”بائیکاٹ انڈیا“ کے نتیجے میں بنگلادیش کے عوام نے ہندوستانی اشیاء کو مکمل ترک کردیا تھا۔

بنگلادیشی عوام کا مطالبہ ہے کہ مودی سرکار بنگلادیش کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرے۔

indian propaganda

Bangladesh

sheikh haseena wajid

India Out Campaign

Bangladesh Elections 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div