Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کیسے بنائے جاسکتے ہیں

یہ صارفین کو بیک وقت اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو چار ڈیوائسز میں آپریٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
شائع 29 جنوری 2024 04:25pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے سب ہی کی زندگی کو آسان بنا دیا ہے، یہ لوگوں کے درمیان رابطوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔

دنیا بھرمیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا یہ واٹس ایپ آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کروارہا ہے۔

واٹس ایپ ماہرین زیادہ سے زیادہ صارفین کی متوجہ مبذول کروانے کیلئے یہ فیچرز متعارف کروارہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کو مختلف فون سیٹس سے منسلک کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔

لاعلم صارفین کو بتاتے چلیں کہ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کو کیسے مختلف فون سیٹس سے منسلک کیا جاسکتا ہے،

اس کیلئے سب سے پہلے واٹس ایپ اکاونٹ کو متعدد فونز سے لنک کریں۔ یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کے لیے دستیاب ہے۔

یہ صارفین کو بیک وقت اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو چار ڈیوائسز میں آپریٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یعنی ویب براؤزرز، ٹیبلیٹس اور ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز میں ایک ہی اکاؤنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دو اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو لنک کرنا

دوسرے فون میں واٹس ایپ انسٹال کرکے لاگ ان کے آپشن پر پہلے فون نمبر پر بنا واٹس ایپ نمبر انٹر کریں۔

اس کے بعد تصدیق کرنے کا طریقہ مکمل کریں، جس کے بعد دوسرے فون میں آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایکٹیو ہو جائے گا۔

اس طرح آپ کے دونوں اسمارٹ فونز پر ایک ہی واٹس ایپ نمبر ایکٹیو ہو جائے گا۔ بہتر ہے کہ دوسرے سیٹ میں ’واٹس ایپ ویب‘ کا استعمال کیا جائے۔

ایک ہی اکاؤنٹ کو متعدد فونز میں استعمال کرنے کیلئے پہلے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اوپن کرنے کے بعد اس کے ہوم پیچ پر جائیں۔

ہوم پیچ پر موجود سیٹنگز میں جائیں اور وہاں منسلک ہونے والے سیٹ کا انتخاب کریں، سیٹ کو منسلک کرنے کے آپشن کو کلک کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ واٹس ایپ ویب میں اپنے فون نمبر کو درج کریں۔

کیوآر کوڈ سکین کرنے کیلئے واٹس ایپ کو اپنے فون پر ایکٹیو کرنے کے بعد مزید آپشنز پر کلک کریں۔

سیٹ کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے آپشن کو منتخب کریں اور مرکزی سیٹ کو کھولیں۔

اپنے پرائمری فون کے کیمرے کو دوسری ڈیوائس کی اسکرین پر رکھیں جس سے کیو آر کوڈ سکین ہو جائے گا۔

TECHNOLOGY

WhatsApp

Android

New Features

lifestyle

Application

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div