Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

امریکا نے بھارت کو اربوں ڈالر کے ڈرونز کی فروخت روک دی، سخت وارننگ جاری

گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا
شائع 01 فروری 2024 09:10am

امریکا نے ہندوستان کو ڈرون بیچنے سے انکار کردیا ہے اور بھارت کو تین ارب ڈالر مالیت کے ڈرونز کی فروخت روک دی ہے۔

امریکا نے ایم کیو نائن اے 31 سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون بھارت کو دینے تھے۔

امریکا نے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی مسترد کرتے ہوئے بھارت کو وارننگ جاری کی کہ گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کی تحقیقات کروائی جائیں۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائے گی، تب تک ہندوستان کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے۔

اس تین بلین ڈالر کی خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے، جبکہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔

خیال رہے کہ جون 2023 میں ہندوستان کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنوں کے قتل کی کوشش پر ڈرونز کی خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی۔

خبر رساں ادارے ”دی وائر“ کے مطابق امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کردیا۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں ایک ہندوستانی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا، جس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں ہندوستانی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

Gurpatwant Singh Pannun

US halt drone sale to India

MQ9 A31 Sea Guardian Drone

Sky Guardian Drone

Drone sale to India