Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ کی جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

نگراں وزیراعظم کی ادویات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 11:16pm

نگراں وفاقی کابینہ نے عالمی منڈی میں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی جبکہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ادویات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ اجلاس ہوا۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن چین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی، اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تکنیکی استعداد میں اضافہ ہو گا۔

نگراں وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر پاکستانی ماہرِ نفسیات محمد سلیم خان ترین کے لیے شعبہ نفسیات میں اُن کی خدمات کے اعزاز میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی جانب سے ممبر آف برٹش ایمپائر کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو اٹلی کی جانب سے دیے گئے گولڈ میڈل فار ایروناٹیکل میرٹ کو وصول کرنے کی اجازت دے دی، حکومت اٹلی نے یہ اعزاز ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں اٹلی اور پاکستان کی فضائیہ کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کی خدمات کے اعتراف میں دیا۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ قومی صحت کی سفارش پر ہارڈشپ کیٹگری کے تحت عالمی منڈی میں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزارت قومی صحت اور ڈریپ کی جانب سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ڈریپ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، حکومت ایسی پالیسیز مرتب کررہی ہے جس کا فائدہ عام آدمی اور فارماسیوٹیکل کی صنعت کو بھی پہنچے۔

نگراں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیں۔

انوار الحق کاکڑ نے تاکید کی کہ ادویات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے ضروری قانون سازی کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ آئندہ منتخب حکومت ان سفارشات کو پارلیمنٹ میں پیش کر سکے۔

وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی کے 26 جنوری 2024 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ لیجسلیٹو کیسز کے 26 اور31 جنوری 2024 کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

اسلام آباد

Medicines Shortage

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

caretaker federal cabinate

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

medicines prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div